کراچی میں راتیں مزید سرد ہونے کی پیش گوئی

اگلے چند روز کے دوران کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے، موسمیات


Staff Reporter November 18, 2021
اگلے چند روز کے دوران کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے، موسمیات (فوٹو : فائل)

محکمہ موسمیات نے شہرقائد کی راتیں مزید سرد ہونے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے چند روز کے دوران رات کے وقت ٹھنڈ محسوس کی جاسکتی ہے، شہر میں صبح کے وقت خنکی بڑھ گئی ہے، جمعرات کو صبح کے وقت کم سے کم پارہ مزید کمی سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ دن کے وقت بھی موسم معتدل رہا اور ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.1 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ دن بھر شمالی اور شمالی مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے، دن کے بیشتر وقت شہر کا مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں