اسپتال کے گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

بچہ اپنی والدہ کے ساتھ اسپتال آیا اور کھیلنے کے دوران گٹر میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

بچہ اپنی والدہ کے ساتھ اسپتال آیا اور کھیلنے کے دوران گٹر میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بی ایم سی اسپتال میں بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز 6 سالہ بچہ بی ایم سی اسپتال کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا تھا، وہ اپنی والدہ کے ساتھ اسپتال آیا اور کھیلنے کے دوران گٹر میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔


وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے بی ایم سی اسپتال میں بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور انکوائری رپورٹ 12گھنٹے کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب ایم ایس نے تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی بنادی اور 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
Load Next Story