پاکستان کے6 مقامات آثار قدیمہ کی عالمی فہرست میں شامل

موئنجودڑو، مکلی، شاہی قلعہ، شالامار باغ، قلعہ روہتاس اور بدھ مت کی یادگاریں شامل


Zulfiqar Baig February 07, 2014
موئنجودڑو، مکلی، شاہی قلعہ، شالامار باغ، قلعہ روہتاس اور بدھ مت کی یادگاریں شامل

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے پاکستان کے 6آثار قدیمہ اور یادگاروں کو یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج کی فہرست میں شامل کرنے کیلیے حکومت کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ خصوصی اسناد ارسال کر دیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یونیسکو کی انسپیکشن ٹیم نے2012ء میں ان تاریخی مقامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ سابق وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ ثمینہ خالد گھرکی، سابق سیکریٹری قومی ورثہ آصف غفور نے دستاویزات یونیسکو کو ارسال کی تھیں۔

 photo 8_zps43bb6b3c.jpg

یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سینٹر فرانس نے موئنجوداڑو، مکلی ٹھٹھہ، بادشاہی قلعہ، شالامار باغ، قلعہ روہتاس جہلم، ٹیکسلا، تخت بھائی، شہر بہلوال مردان کے مقام پر بدھ مت کے آثار قدیمہ کو انٹرنیشنل ہیریٹیج لسٹ میںشامل کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں