اتحادی ہیں تواعتماد میں کیوں نہیں لیا گیاحاجی عدیل

بارشیں پچھلے سال جتنی ہی ہیں،چیرمین این ڈی ایم اے کا پروگرام کل تک میں اظہار خیال.


Monitoring Desk September 11, 2012
بارشیں پچھلے سال جتنی ہی ہیں،چیرمین این ڈی ایم اے کا پروگرام کل تک میں اظہار خیال

اے این پی کے رہنما حاجی عدیل نے کہاہے کہ میرا گلہ پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے کہ اگرہم اس کے اتحادی ہیں توسندھ سے متعلق آرڈیننس پرانھیں اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا؟۔

پروگرام کل تک میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ آرڈیننس اتحادیوں سے بھی چھپایا گیا اور عوام سے بھی۔رات کے اندھیرے میں اتنی جلدی آرڈیننس جاری کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔پیپلزپارٹی کی رہنما روبینہ قائم خانی نے کہاکہ بلدیاتی نظام پرڈیڑھ سال سے اے این پی کے ساتھ مشاورت جاری تھی۔آرڈیننس پربھی اے این پی مشاورت میں شامل ہوگی۔ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل نے کہاکہ جب بھی کوئی آرڈیننس آتا ہے تو نوے دن کے اندراسمبلی سے منظورکرانا ہوتا ہے اس پربحث ہوتی ہے ۔

آرڈیننس جاری کرنا کوئی غیرآئینی یاغیرقانونی کام نہیں حکومت جب چاہے کوئی بھی آرڈیننس جاری کرسکتی ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے ڈاکٹرظفرقادر نے کہاکہ بارشیں اور سیلاب سے حالات اتنے خراب نہیں ہیں جتنے بتائے جارہے ہیں۔ بارشیں پچھلے سال جتنی ہی ہیں پچھلے چند سالوں سے مون سون کا سیزن طویل ہورہا ہے ۔میں الیکشن کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ وہ میرا مینڈیٹ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں