ٹم پین کا آسٹریلیا کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان

ٹم پین نے اپنی ساتھی ورکر کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

ٹم پین نے اپنی ساتھی ورکر کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

ISLAMABAD:
آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے کپتانی سے دستبردارہونے کا اعلان کیا ہے۔

ٹم پین نے آسڑیلیا کے شہرہوبارٹ میں پریس کانفرنس کے دوران مختصربیان میں ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

ٹم پین کا کہنا تھا کہ اپنے کیے پر افسوس ہے اور پیغامات پبلک ہونے پر آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردارہونے کا اعلان کرتا ہوں، یہ ایک مشکل لیکن میرے لئے،کرکٹ اورمیری فیملی کے لئے درست فیصلہ ہے۔


خیال رہے ٹم پین کو 2018 میں اسٹیو اسمتھ کی جگہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر گیا تھا اور ٹم پین کی قیادت میں 2019 میں آسٹریلیا نے 18 سال بعد پہلی بارغیرملکی سرزمین پر ایشزسیریز جیتی تھی۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے ٹم پین کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے اور جلد نئے کپتان کے تقرر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات میں ٹم پین کا عمل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آیا تھا لیکن کرکٹ بورڈ ٹم پین کےعمل کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا تاہم ٹم پین آنے والی ایشزسیریز کی ٹیسٹ ٹیم میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے ٹم پین پر 2017 کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام ہے۔
Load Next Story