ملک میں دو سال میں ادویات کی قیمتوں میں 513 فیصد اضافہ

102 ادویات کی قیمتوں میں 2.53 فیصد سے 311.61 فیصد تک اضافہ ہوا


ویب ڈیسک November 19, 2021
102 ادویات کی قیمتوں میں 2.53 فیصد سے 311.61 فیصد تک اضافہ ہوا۔ فوٹو:فائل

ملک میں دو سالوں میں ادویات کی قیمتوں میں 5 اعشاریہ 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تحریری تفصیلات وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز نے ایوان بالا میں جمع کرادی ہے، جس کے مطابق گزشتہ دو سال میں پاکستان میں ضروری ادویات کی قیمتوں میں 5.13 فیصد اور کم قیمت ادویات کی قیمتوں میں 7.34 فیصد اضافہ ہوا ہے، 102 ادویات کی قیمتوں میں 2.53 فیصد سے 311.61 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

سینیٹ میں مختلف ممالک سے خریدی گئی ویکسین اور لاگت کی بھی تفصیلات پیش کی گئیں، جس کے مطابق 15 نومبر تک کل 177.04 ملین ویکسینز میں سے 44.48 ملین بطور عطیہ حاصل ہوئیں، جس میں کویکس کی طرف سے عطیہ کردہ 36.68 ملین خوراکیں شامل ہیں، اور چین کی طرف سے عطیہ کردہ 7.7 ملین خوراکیں بھی اس میں شامل ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق 15 نومبر تک حکومت نے 132.56ملین خوراک خریدیں، 15 نومبر 2021 تک ویکسین کی خریداری کے کل اخراجات 181.4 ارب روپے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں