فواد چوہدری سے ویٹیکن سٹی کے سفیر کی ملاقات
ویٹیکن سٹی پاکستان میں مقامی چرچوں کے ساتھ تعاون چاہتا ہے، سفیر
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ویٹیکن سٹی کے سفیر کرسٹوف ال کاسیس نے ملاقات کی ۔
ویٹیکن سٹی کے سفیر نے دنیا میں امن کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ویٹیکن سٹی پاکستان میں مقامی چرچوں کے ساتھ تعاون چاہتا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں بیانیہ کی جنگ نے ہتھیاروں سے لڑی جانے والی جنگ کی جگہ لے لی ہے، پاکستان اور ہولی سی (ویٹیکن سٹی) جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد کے خاتمہ کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ کچھ ممالک اور گروپس اپنے مخالفین کو بدنام کرنے کے لئے میڈیا کو بطور آلہ کار استعمال کرتے ہیں، اقوام متحدہ کو میڈیا پر جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد روکنے کے لئے فریم ورک تیار کرنا چاہئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ویٹیکن سٹی کو ایک دوسری کی ثقافتی اور مذہبی اقدار کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے، ماضی میں رابطے کے لئے ٹیکنالوجی کا فقدان تھا لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے، خبریں تیزی سے پھیلتی ہیں، پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا پوری دنیا کے لئے بڑا چیلنج ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومتیں مرکزی دھارے کے میڈیا پر نفرت انگیز مواد کنٹرول کر سکتی ہیں لیکن کالعدم تنظیموں کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا رہا ہے، وزارت اطلاعات و نشریات بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے، پاکستان میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات جاری ہیں، قومی ٹی وی چینل پر بابا گرو نانک کی زندگی اور تعلیمات پر خصوصی پروگرام نشر کئے جا رہے ہیں۔