لندن گھرمیں آتشزدگی سے2خواتین اور2بچے ہلاک
ایک شخص کوسانس لینے میں دشواری پراسپتال منتقل کیا گیا
آتشزدگی کا واقعہ جنوب مشرقی لندن میں پیش آیا
برطانوی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی لندن کے علاقے بیکسلی ہیتھ کے ایک گھرمیں آگ لگنے سے دوخواتین اوردوبچے ہلاک ہوگئے۔
جائے حادثہ سے ایک شخص کوسانس لینے میں دشواری پراسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے آپریشن میں6فائرانجنوں اور40فائرفائٹرزنے حصہ لیا۔آگ سے ہلاک ہونے والی خواتین اوربچے گھرکی پہلی منزل پرموجود تھے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ امدادی کارکنوں نے آگ سے جھلسنے والی دوخواتین اوردوبچوں کوبچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔