سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

گیس کے ذخائر سندھ میں کھوری واہ مغربی کے مقام پر دریافت ہوے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم


ویب ڈیسک November 19, 2021
کھوری واہ گیس کنویں سے 41 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس برآمد ہو رہی ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے، چند روز قبل بھی سندھ کھوری واہ جنوبی سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے، اور اب یہ نئے ذخائر سندھ میں کھوری واہ مغربی کے مقام پر دریافت ہوئے۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم نے بتایا کہ 22 ستمبر کو گیس کی تلاش کے لیے کنویں کی کھدائی شروع کی گئی، 2 ہزار 853 میٹر گہری کھدائی کی گئی، کھوری واہ گیس کنویں سے 41 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس برآمد ہو رہی ہے۔

۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں