کم کارڈیشین کی مدد سے افغان خواتین فٹبال ٹیم پاکستان سے برطانیہ پہنچ گئی

کم کارڈیشین نے پاکستان سے برطانیہ کے لیے چارٹرڈ طیارے کے تمام اخراجات ادا کیے، امریکی این جی او


ویب ڈیسک November 19, 2021
کم کارڈیشین نے پاکستان سے برطانیہ کے لیے چارٹرڈ طیارے کے تمام اخراجات ادا کیے، امریکی این جی او

امریکی اداکارہ کم کارڈیشین کی مدد سے افغان خواتین فٹبال ٹیم پاکستان سے برطانیہ پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں کو مشہور امریکی اداکارہ کم کارڈیشین نے برطانیہ پہنچنے کے لیے مالی مدد فراہم کی، جمعرات کو افغان خواتین فٹبال ٹیم کی تقریباً 30 کھلاڑی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان سے برطانیہ پہنچیں جہاں انہیں 10 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان فٹبال ٹیم کی خواتین کھلاڑی ملک میں طالبان کی حکومت کے بعد پاکستان پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں تھیں تاہم ویزے کی مدت ختم ہونے کے باعث وہ سفر کرنے سے قاصر تھیں، اس صورتحال میں انہوں نے ایک امریکی گروپ سے رابطہ کیا جن کے سربراہ نے اداکارہ کم کارڈیشین کے ساتھ کام کیا تھا۔

امریکی این جی او کے سربراہ نے کم کارڈیشین سے مالی مدد کے لیے رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا جس پر کم کارڈیشین نے برطانیہ کے لیے چارٹرڈ طیارے کے تمام اخراجات ادا کرنے کا کہا جس کے بعد افغان خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑی برطانیہ پہنچ گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں