رانی مکھر جی نے خود کو روایت شکن اداکارہ قرار دے دیا

آپ اُس وقت آگے بڑھ سکتے ہیں جب آپ میں صلاحیتیں ہوں، میرٹ پر کامیابی پانا مداحوں کے بغیر ممکن نہیں، اداکارہ


ویب ڈیسک November 19, 2021
آپ اس وقت آگے بڑھ سکتے ہیں جب آپ میں صلاحیتیں ہوں، میرٹ پر کامیابی پانا مداحوں کے بغیر ممکن نہیں، اداکارہ - فوٹو:فائل

SARGODHA: معروف اداکارہ رانی مکھر جی نے خود کو بالی وڈ کی روایت شکن اداکارہ قرار دے دیا ہے۔

ویب سائٹ 'بالی وڈ ہنگامہ' کو اپنی ریلیز ہونے والی فلم 'بنٹی اور ببلی 2' اور فلم انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے بالی وڈ میں قدم رکھا تب یہاں اداکاراؤں کا لمبا قد، ان کی آواز اور رنگت کو فوقیت دی جاتی تھی تاہم میں خوبصورت نہیں تھی، میرا قد درمیانہ تھا اور آواز اچھی نہیں تھی۔

رانی مکھر جی نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھے اسکرین پر بے حد پسند کیا اور میری آواز کی تعریف کی کیونکہ آج میری آواز ہی میری پہچان ہے، لوگ میرے چہرے کے بجائے مجھے میری آواز سے زیادہ جانتے ہیں۔

اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہی کہنا ہے کہ بالی وڈ میں آپ اُس وقت آگے بڑھ سکتے ہیں جب آپ میں صلاحیتیں ہوں، میرٹ پر کامیابی پانا مداحوں کے بغیر ممکن نہیں، پہلی فلم میں بہت ضروری ہوتا ہے کہ لوگ آپ کو قبول کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں