سلیکٹرز کے کاندھوں پرسوار ہوکر ملک میں تبدیلی نہیں تباہی لائی گئی بلاول بھٹو
سلیکٹڈ صرف سلیکٹرز کی خدمت کرتے ہیں عوام کے مسائل حل نہیں کرتے، چیئرمین پیپلز پارٹی
DERA GHAZI KHAN:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس ملک میں سلیکٹرز کے کاندھوں پرسوار ہوکر تبدیلی نہیں بلکہ تباہی لائی گئی لیکن اب ستر سالہ کھلاڑی کا وقت ختم اور نوجوانوں کا وقت شروع ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجوں احد خٹک اور عبدالرحمن خٹک کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس نے آمروں کا مقابلہ کیا اور پیپلزپارٹی ہی ملک کے غریبوں کی جماعت اور آواز بن کر ابھری ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیر اعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ستر سالہ کھلاڑی کا وقت ختم اور نوجوانوں کا وقت شروع ہوگیا ہے، اس ملک میں سلیکٹرز کے کاندھوں پر سوار ہوکر تبدیلی نہیں بلکہ تباہی لائی گئی لیکن ہم کپتان کو اس کے گھر میں گھس کر سیاسی شکست دیں گے اور ملک میں عوامی راج قائم کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ صرف سلیکٹرز کی خدمت کرتے ہیں عوام کے مسائل حل نہیں کرتے۔ ہم بھٹو کے منشور پرعمل کرکے مسائل حل کر سکتے ہیں، ہمیں حکومت بنانے کا موقع دیا جائے۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پرعمل نہ کرکے عوام کوریلیف دیا جا سکتا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ کی طرز پر لیبر اور یوتھ کارڈ جاری کریں گے۔ اس کٹھ پتلی کو معاف نہیں کرسکتے۔ سلیکٹرز سے بھی حساب لیں گے، اب عمران خان کے گھبرانے کاوقت ہواچاہتا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں عوام سے سب کچھ چھین لیا گیا، کیا یہ تبدیلی ہے؟ یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کہاں ہیں؟ وزیراعظم جھوٹا ہے جس نے روزگار دینے کی بجائے روزگار چھین لیا ہے، حکومت ہر ادارے پر حملہ کر رہی ہے، روزگار چھینا جا رہا ہے اور نوجوان ڈگریاں اٹھائے دھکے کھا رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے خیبر پختونخواہ میں حکومت کی ناقص کارکردگی کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ اس صوبے میں پی ٹی آئی 8 سالوں سے حکومت میں ہے کیا تبدیلی آئی ہے۔ خان صاحب صرف یوٹرن لے رہے ہیں۔ نوشہرہ اور صوبے کے عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں تو ہم ان کے مسائل حل کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام اورغریب دوست حکومت تھی جس نے روزگار اور گھر دیئے، تنخواہوں اورپنشن میں سوفیصد اضافہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے پشاور میں پارٹی کا یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے نعرے لگائے کہ '' آج چھین رہا ہے کپتان ۔۔۔۔ روٹی کپڑا اور مکان۔