عالمی منڈی میں کمی کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 600 اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 824 روپے ہوگئی


Staff Reporter November 19, 2021
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 600 اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 824 روپے ہوگئی (فوٹو : فائل)

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1858 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 600 اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 824 روپے ہوگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1440 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں