ترکی عسکریت پسندوں کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار شامی گلوکار رہا

گلوکار کو دو روز قبل ترکی کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا


ویب ڈیسک November 19, 2021
گلوکار عمر سلیمان کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، فوٹو: فائل

SUKKUR: ترکی میں کرد علیحدگی پسند جنگجوؤں کے ساتھ رابطے اور سہولت کاری کے الزام میں گرفتار شام کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عمر سلیمان کو رہا کر دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے معروف گلوکار اور موسیقار عمر سلیمان کو ترکی نے دو دن بعد قید سے رہا کردیا ہے۔ شامی گلوکار کی رہائی مقامی عدالت کے حکم کے تحت عمل میں لائی گئی۔

گلوکار و موسیقار پر شام کی علیحدگی پسند جماعت کرد وائی پی جی کے رکن ہونے کا الزام تھا۔ اس جماعت کو ترکی نے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے اور اسے 1984 سے ترکی سے علیحدگی کے لیے تحریک چلانے والی جماعت کردستان ورکرز پارٹی کی ذیلی شاخ سمجھتا ہے۔

گلوکار کے منیجر نے میڈیا کو بتایا کہ عمر سلیمان کو کرد عسکریت پسندوں سے روابط کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم یہ بے بنیاد الزام ہے۔ گلوکار نے ترک سیکیورٹی اداروں کو بیان بھی قلم بند کرایا ہے۔

شادی بیاہ کی تقریب میں گانے گا کر عالمی شہرت یافتہ سنگر بننے والے عمر سلیمان نے کہا ہے کہ ان کی موسیقی الیکٹرانک اور لوک موسیقی کا میلاپ جو عربی، کرد اور دیگر ثقافتوں کے عناصر سے متاثر ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں