کے پی حکومت نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ چیلنج کردیا

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے حکم دیا تھا


ویب ڈیسک November 19, 2021
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے حکم دیا تھا . فوٹو : فائل

صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔

صوبائی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ غیر جماعتی بنیاد پر کرانے کا قانون بنایا تھا جب کہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے حکم دیا تھا۔

کے پی حکومت نے سپریم کورٹ سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے غیر جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے کی شق کالعدم قرار دی، ہائیکورٹ کے فیصلے سے قانون میں ابہام پیدا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں