بگ تھری تنازعہ بھارت کی طاقت کی پروا نہیں حق اورسچ کا ساتھ دیں گے ذکا اشرف
بگ تھری تجاویز کی منظوری کیلئے بھارت، آسٹریلیا اورانگلینڈ کے پاس مطلوبہ حمایت موجود ہے لیکن حق اورانصاف کا ساتھ دینگے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بگ تھری کے معاملے پر بھارت کی طاقت کی پرواہ نہیں آئی سی سی کے اجلاس میں اپنا مؤقف بہتر انداز میں پیش کرینگے۔
سنگا پور میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بگ تھری تجاویز کی منظوری کے لئے بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پاس مطلوبہ حمایت موجود ہے لیکن ہم نیک نیتی کے ساتھ حق اور انصاف کا ساتھ دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کے بعد سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے، حکومت کی منظوری کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرینگے۔
وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں چوہدری ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات نہیں ہوسکی، شاید وہ مصروف ہونگے۔