حسن علی رواں سال سب سے زیادہ شکار کرنے والے بولر بن گئے

رواں سال حسن کی انٹرنیشنل وکٹوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ہے


Sports Reporter November 20, 2021
رواں سال حسن کی انٹرنیشنل وکٹوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ہے فوٹوانٹرنیٹ

حسن علی رواں سال سب سے زیادہ شکار کرنے والے بولر بن گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آؤٹ آف فارم نظر آنے والے پیسر نے بنگلہ دیش میں اچھا کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے3بیٹسمینوں کو پویلین بھیجااور مین آف دی میچ قرار پائے۔

رواں سال ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں حسن کی انٹرنیشنل وکٹوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اب تک 62 اور سری لنکن دشمانتھا چمیرا اور پروٹیز تبریز شمسی نے 50،50 شکار کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں