لاہورایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کو کوشش ناکام

اے ایس ایف حکام نے لاہور سے جدہ جانے والی ایک مسافرخاتون کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے 520گرام ہیروئن برآمد ہوگئی۔


ویب ڈیسک February 07, 2014
خاتون کی شناخت روبینہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق لاہور سے بتایا جاتا ہے۔ فوٹو؛ فائل

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اے ایس ایف حکام نے خاتون مسافر کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے لاہور سے جدہ جانے والی ایک مسافرخاتون کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں موجود شیمپو کی بوتلوں سے اعلی معیار کی520گرام ہیروئن برآمد ہوئی، خاتون کی شناخت روبینہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق لاہور سے بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور ایئر پورٹ سے اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ایک کلو 90گرام ہیروئن پکڑی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں