پالیسی نہ ہونے سے بچے عدم تحفظ کا شکار الگ وزارت ہونی چاہیے ایکسپریس فورم

شادی کیلیے لڑکی کی کم از کم عمر 18 برس کرنے جا رہے ہیں، اعجاز عالم


اجمل ستار ملک November 20, 2021
فورم میں اعجاز عالم آگسٹن، ڈاکٹر مہناز حسن، افتخار مبارک، راشدہ قریشی شریک گفتگو ہیں . فوٹو : ایکسپریس

پنجاب میں شادی کیلیے لڑکی کی کم از کم عمر 18 برس کرنے جا رہے ہیں۔

تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد بل ڈرافٹ ہو چکا، کابینہ سے منظوری کے بعد جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے 8 کروڑ بچے عدم تحفظ کا شکار ، 2 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر جبکہ پسماندہ علاقوں کے 40 فیصد بچے اسٹنٹڈ گروتھ کا شکار ہیں، بچوں کے مسائل کے حل کیلیے الگ وزارت ہونی چاہیے ،ان خیالات کا اظہار حکومت اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ''بچوں کے عالمی دن'' کے موقع پر منعقدہ ''ایکسپریس فورم'' میں کیا۔

فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے سرانجام دیے ۔ صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ پنجاب میں شادی کیلئے لڑی کی کم از کم عمر 16 سال سے بڑھا کر 18 برس کرنے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد بل ڈرافٹ کر لیا سربراہ شعبہ سوشل ورک پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سیدہ مہناز حسن نے کہا کہ بچوں کے حقوق پیدائش کے بعد نہیں بلکہ پیدائش سے پہلے ہی شروع ہوجاتے ہیں، ترقی یافتہ اور مہذب معاشرے میں صحتمند بچوں کی پیدائش اور اس کے بعد سازگار ماحول کی فراہمی پر بہت زیادہ بات چیت ہوتی ہے ،نمائندہ سول سوسائٹی افتخار مبارک نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی سے پارلیمان کی جانب سے بچوں کے مسائل پر مثبت پیشرفت سامنے آئی۔

صوبائی سطح پر بات کریں تو ہر صوبے میں بچوں کی تعلیم ، صحت ، لیبر و دیگر حوالے سے قوانین کیساتھ ساتھ ان کے تحفظ کا بھی کوئی نہ کوئی قانون ضرور موجود ہے، نمائندہ سول سوسائٹی راشدہ قریشی نے کہا کہ ہماری توجہ واقعہ پر ہوتی ہے، کوئی افسوسناک واقعہ رونما ہو جائے اور وہ میڈیا و سوشل میڈیا پر ہائی لائٹ ہو جائے تو حکومت متحرک ہو جاتی ہے، ملزم تک بھی پہنچ جاتی ہے، بچے اور اس کے خاندان کو بھی مدد فراہم کر دی جاتی ہے تاہم ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات نہیں کیے جاتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں