کراچی میں دوسری بیوی سے جھگڑے پر پولیس اہلکار کی خود کشی

جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کا اکثر اپنی بیوی سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا


Staff Reporter November 20, 2021
اے ایس آئی طارق یامین کی یاد گار تصویر

گلشن معمارابوزرغفاری سوسائٹی کے قریب واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں دوسری بیوی سے جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ۔

سائٹ سپر ہائیوے تھانے کےعلاقے گلشن معمار ابوزر غفاری سوسائٹی کے قریب واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر بی 303 میں فائرنگ کے پراسرارواقعے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت40 سالہ طارق یامین ولد شاکر کے نام سے کی گئی ۔

جاں بحق ہونے والا شخص محکمہ پولیس میں اے ایس آئی تھا اور سیکیورٹی ذون ٹو میں تعینات تھا، اس حوالے سےایس ایچ او امام بخش لاشاری نے بتایاکہ پولیس اہلکار نے گھریلو جھگڑے کے دوران خود کو گولی ماری ۔ پولیس اہلکار طارق نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں اور وہ اپنی دوسری بیوی اور سوتیلے بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کا اکثر اپنی بیوی سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا ۔ اہلکار نے لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی کے لیے اپنی پستول نکالی تھی لیکن خود کو گولی مارلی ۔ متوفی طارق کو جبڑے میں گولی لگی جو سر سے پار ہوگئی۔

فائرنگ کے وقت متوفی پولیس اہلکار کی بیوی اور سوتیلا بیٹا گھر پر موجود تھا، پولیس نے سوتیلے بیٹے کا بیان قلمبند کرلیا ہے، پولیس کو جائے وقوعہ سے پولیس اہلکار کا پستول اور گولی کا ایک خول ملا ہے تاہم پولیس واقعے سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |