ہالینڈ میں جزوی لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج

ہالینڈ میں کورونا کیسزمیں اضافے کے بعد جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا


ویب ڈیسک November 20, 2021
مظاہرین اورپولیس میں جھڑپیں،متعددافراد زخمی:فوٹو:فائل

ہالینڈ میں کورونا کیسزمیں اضافے کے بعد جزوی لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روٹرڈیم میں سیکڑوں افراد نے جزوی لاک ڈان اورپابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا اورکئی گاڑیوں کوآگ لگا دی۔

پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔متعدد مظاہرین کوگرفتارکرلیا گیا۔ہالینڈ میں کورونا کے بڑھتے کیسزکے باعث تین ہفتوں کے لئے جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔