سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ

حوثی باغیوں نے جازان شہر کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا تاہم میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا، عرب اتحادی افواج


ویب ڈیسک November 20, 2021
حوثی باغیوں نے جازان شہر کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، فوٹو: فائل

عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے صوبے جازان میں حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان کو ایک بار پھر بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو عرب اتحادی افواج نے ناکام بنادیا، عرب اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا جب کہ حملے میں کسی کے زخمی ہونے یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عرب اتحادی افواج نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں 200 باغیوں کی ہلاکت اور متعدد گاڑیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اس کے علاوہ اب تک یمن میں کارروائی کے دوران ہزاروں حوثی باغی مارے جاچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں