دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورسرفہرست

لاہورکے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدوں کوچھورہا ہے


ویب ڈیسک November 20, 2021
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہورآج بھی پہلے نمبرپر:فوٹو:فائل

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہورآج بھی پہلے نمبرپرہے.

محکمہ تحفظ ماحولیات کے آج جاری کردہ ائیر کوالٹی انڈیکس کےمطابق لاہور374 اے کیو آئی کے ساتھ آج بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپرہے۔لاہورکے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدوں کوچھورہا ہے۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ریکارڈ ڈیٹا کے مطابق ٹاؤن شپ سیکٹر 2 میں اے کیو آئی 419 ، ٹاؤن ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 206،اسمبلی ہال میں بذریعہ موبائل وین 428 ریکارڈ کیا گیا۔

فتح گڑھ میں ائیر کوالٹی انڈیکس 612 اور فیصل آباد کا ائیر کوالٹی انڈیکس 223ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں