سدھونےعمران خان کوبڑا بھائی قراردے دیابھارتی میڈیا آگ بگولہ

بی جے پی نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا


ویب ڈیسک November 20, 2021
عمران خان نے بہت پیاردیا،نوجوت سدھو:فوٹو:فائل

نوجوت سنگھ سدھوکا کہنا ہےعمران خان بڑے بھائی کی طرح ہیں.

بھارت کے سابق کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھوکے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پربھارت کا انتہاپسند میڈیا آگ بگولہ ہوگیا۔

کرتارپورآمد پرنوجوت سنگھ سدھوکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں انہوں نے بہت پیاردیا ہے۔

مودی سرکارکے انتہاپسند میڈیا نے سدھو کیخلاف زہراگلتے ہوئے انہیں غدارقراردیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے نمائندے نہیں بلکہ عمران خان کی کابینہ کے رکن ہیں۔سدھوہمیشہ سے پاکستان کے طرفداررہے ہیں۔

بی جے پی نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔۔

نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 2019میں کرتارپورراہداری کے افتتاح پرپاکستان کا دورہ کیا تھا۔بھارت واپسی پرانتہاپسندوں ہندوؤں نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف مہم چلائی تھی اورانہیں پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ سدھونے انتہاپسندوں کا دباؤ مسترد کرتے ہوئےمستقبل میں بھی پاکستان جانے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔