حسن علی کو غلطی کا اعتراف کیوں کرنا پڑا

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار


Muhammad Yousuf Anjum November 20, 2021
بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار

SYDNEY: بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاسٹ بولر حسن علی کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔

دائیں ہاتھ کےپیسر نے نورالحسن کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین واپس جانے کا اشارہ کرتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا تھا۔ حسن علی کے غلطی کا اعتراف کرنے پر اور آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی پر وارننگ دینے کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹ کی کٹوتی پر معاملہ ختم کردیا گیا۔

اس میچ میں سلو اوور ریٹ پر سزا کےطورپر بنگلہ دیش ٹیم کو میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ بھی کیا گیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔