بچوں کی حوالگی کا کیس اسد خٹک نے عدالت میں جواب جمع کرادیا

وینا ملک کے بچے بیمار ہیں جس کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہو سکیں گی، وکیل وینا ملک


ویب ڈیسک November 20, 2021
عدالت نے آئندہ سماعت پر وینا ملک کے وکیل کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی فوٹوفائل

وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کے کیس میں سابق شوہر اسد خٹک کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کرادیا۔

وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت سینئر سول جج راجہ فیصل رشید نے کی۔ وینا ملک کی والدہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے استفسار کیا وینا ملک اور بچے کہاں ہیں، جس پر اداکارہ وینا کے وکیل نے کہا وینا ملک کے بچے بیمار ہیں جس کی وجہ سے وہ عدالت پیش نہیں ہو سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک میرے بچے اغوا کرکے پاکستان لے آئی ہے

وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک بھی عدالت پیش نہ ہوئے، تاہم ان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وینا ملک کے وکیل کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔