کراچی میں تین ہٹی پل کے نیچے جھگیوں میں آتشزدگی متعدد جھگیاں خاکستر
آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کراچی میں تین ہٹی پل کے نیچے جھگیوں میں آتشزدگی سے متعدد جھگیاں خاکستر ہوگئیں۔
لیاقت آباد میں تین ہٹی پل کے نیچے قائم جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے تمام جھگیاں اس کی لپیٹ میں آگئیں اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کا عمل شروع کیا، آگ کے شعلے قریب سے گزرنے والے لیاری ایکسپریس وے فلائی اوور کے نچلے حصے تک بھی پہنچ گئے تاہم فوری طور پر اس آگ کو بجھادیا گیا۔
آتشزدگی کے باعث وہاں قائم درجنوں جھگیاں خاکستر ہوگئیں جب کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ سورہے تھے، انھیں سوتے میں آگ کی تپش محسوس ہوئی جس پر فوری طور پر وہ جھگیوں سے باہر آگئے اور جلد بازی میں اپنا تھوڑا بہت ہی ساز و سامان بچاسکے، انھوں نے مزید کہا کہ آگ کے باعث ان کی جھونپڑیاں مکمل جل گئیں اور اب وہ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔