8 سالہ بچے سے زیادتی کے بعد قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

بچے کے ساتھ بدفعلی کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی، ایس ایس پی خیرپور


ویب ڈیسک November 20, 2021
بچے کے ساتھ بدفعلی کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی، ایس ایس پی خیرپور. فوٹو:فائل

معصوم بچے کانھا کمار سے زیادتی اور پھر تشدد کرکے قتل کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیرپور میں 8 سالہ معصوم بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی خیرپور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز گم ہونے والے معصوم بچے کانھا کمار کی نعش ایک بند گھر سے برآمد ہوئی تھی، بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا، تو انکشاف ہوا کہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے بچے کی موت واقع ہوگئی۔

ایس ایس پی خیرپور کا کہنا تھا کہ ملزمان کو شامل تفتیش کیا گیا تو دونوں ملزمان انعام شاہ اور مدثر منگھار نے بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے کے بعد اسے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |