ڈیرہ غازی خان پولیس مقابلے میں 4 اہلکار جاں بحق اور2 زخمی ایک ڈاکو بھی مارا گیا

یارو کھوسہ میں ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پرجیسے ہی علاقے میں داخل ہوئےتو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، پولیس


ویب ڈیسک February 07, 2014
چھوٹو گینگ کی گرفتاری کے لئے پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی۔ ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

یارو کھوسہ میں چھوٹو گینگ سے مقابلے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیراہ غازی خان کے علاقے یارو کھوسہ میں تھانہ کوٹ مبارک کی حدود میں میں پولیس اہلکاروں نے چھوٹو گینگ کے ڈاکوؤں کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے مورچہ بند ہو کر پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک شفیق ملغانی، اے ایس آئی نور محمد، کانسٹیبل محمد عرفان اور ڈرائیور فیض الحسن شامل ہیں جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو حیدری کھوسہ بھی مارا گیا۔

چھوٹو گینگ کے کارندے زخمی ساتھی کو لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں