آرمی چیف جنرل عبدالفتاح السیسی ہی مصر کے آئندہ صدر ہوں گے حسنی مبارک

تمام الزامات پر بے گناہ ثابت ہونے پر وہ شکرانے کے طور پر عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جاؤں گا، سابق مصری صدر


ویب ڈیسک February 07, 2014
مصر کے سابق صدر حسنی مبارک اس وقت قاہرہ کے فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ فوٹو؛ فائل

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک نے کہا ہے مصری عوام فوج کے سربراہ عبدالفتاح السیسی کو چاہتی ہے اور وہ ہی ملک کے آئندہ صدر ہوں گے۔

مصری اخبار الاہرام کو انٹر ویو دیتے ہوئے حسنی مبارک کا کہنا تھا کہ مصر کے فوجی سربراہ جنرل سیسی ہی ملک کے آئندہ صدر ہوں گے کیونکہ عوام انہیں چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کی برطرفی کو 3سال ہو گئے لیکن خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) سے تعلق رکھنے والے کسی بھی حکمران نے نہ تو ان سے کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی خیریت دریافت کی۔

حسنی مبارک کا کہنا تھا کہ تمام الزامات سےبے گناہ ثابت ہونے پر وہ شکرانے کے طور پر عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے، اس کے علاوہ کویت اور دوسرے خلیجی ممالک کا دورہ کر کے اپنے دوستوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک اس وقت قاہرہ کے فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حسنی مبارک نے جنوری 2011ء میں شروع ہونے والی عوامی تحریک کے بعد صدارت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ مصری عدالت نے حسنی مبارک کے خلاف مظاہرین کو ہلاک کرنے کے احکامات جاری کرنے کے الزامات عائد کئے تھے لیکن 2013 میں عدالت نے انہیں اس مقدمے سے بری کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں