پاکستان نے کراچی سے روانہ جہاز سے تابکار مواد نکلنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ حقیقت میں غلط، بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں، ترجمان


ویب ڈیسک November 20, 2021
بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ حقیقت میں غلط، بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں، ترجمان . فوٹو : فائل

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی پورٹ سے لدے ہوئے تجارتی جہاز کے کنٹینرز پر بھارتی پورٹ حکام کی جانب سے ''ممکنہ تابکار مواد کو ضبط کیا گیا ہے'' جسے پاکستان نے مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کراچی پورٹ سے شنگھائی جانے والے تجارتی جہاز پر لدے کنٹینرز چین کو واپس کیے جا رہے تھے، پہلے کے ٹو اور کے تھری 6 نیوکلیئر پاور پلانٹس کے لیے چین سے کراچی تک ایندھن کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیے جاتے تھے، K-2 اور K-3 دونوں نیوکلیئر پاور پلانٹس اور ان پلانٹس میں استعمال ہونے والا ایندھن IAEA کے حفاظتی انتظامات کے تحت ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ کنٹینرز ''خالی'' تھے اور شپنگ دستاویزات میں کارگو کو غیر مؤثر قرار دیا گیا تھا، ''ممکنہ تابکار مواد کی ضبطی'' کے بارے میں بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ حقیقت میں غلط، بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں، بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک معمول کی چال ہے، بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی رپورٹنگ IAEA کے جاری کردہ جوہری توانائی کے پروگرام کو بدنام کرنے کے لیے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔