نائیجریا میں ملاح کے بغیر کشتی میں سفر 7 بچیاں جاں بحق

ملاح نے کشتی چلانے سے انکار کرتے ہوئے بچیوں کو کہا کہ کشتی خود لے جائیں


ویب ڈیسک November 20, 2021
کشتی میں 10 بچیاں سوار تھیں، فوٹو: فائل

نائیجیریا کی ریاست جیگاوا میں کشتی ڈوبنے سے 7 لڑکیاں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں جب کہ 3 کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ریاست جیگاوا میں 10 سے 12 برس کی لڑکیاں ایک تقریب میں شرکت کے بعد کشتی میں واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئیں۔ کشتی میں 10 بچیاں سوار تھیں جن میں سے 7 ڈوب کر جان کی بازی ہار گئیں۔

امدادی کاموں کے دوران ریسکیو اداروں نے 3 لڑکیوں کو زندہ بچالیا۔ سات بچیوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

کشتی کے ملاح نے لڑکیوں کو لے جانے سے منع کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشتی کو خود چلا کر دریا عبور کرلیں۔ جس پر ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں اپنے گھر جانے کے لیے بچیوں نے کشتی خود چلانے کی کوشش کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |