سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی

گزشتہ دو ہفتوں میں 736 مقدمات نمٹائے گئے اسی طرح گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 500 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، رپورٹ


ویب ڈیسک November 20, 2021
گزشتہ دو ہفتوں میں 736 مقدمات نمٹائے گئے اسی طرح گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 500 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، رپورٹ۔(فوٹو: فائل)

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی آنے لگی اور یہ تعداد 54 ہزار سے کم ہوکر 53 ہزار 266 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے زیر التواء مقدمات سے متعلق 15 روزہ رپورٹ جاری کردی۔ سپریم کورٹ کی رپورٹ کے مطابق 15 نومبر تک زیر التواء مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے کم ہوکر 53 ہزار 266 ہوگئی۔

سپریم کورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں 736 مقدمات نمٹائے گئے اسی طرح گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 500 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، دو اکتوبر کو عدالت عظمیٰ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے تجاویز کرگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں