آئین کو غیر منتخب لوگوں کے حملوں سے تحفظ دینا ہوگا صدر زرداری

صدر نے خصوصی اقتصادی زونز بل پر دستخط کر دیے، مشینری کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ اور 10 سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ ہوگی


News Agencies/Numainda Express September 11, 2012
صدر نے خصوصی اقتصادی زونز بل پر دستخط کر دیے، مشینری کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ اور 10 سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔ فوٹو: فائل

GILGIT: صدر آصف علی زرداری نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے جمہوریت، دستور اور اجتماعیت کے بنیادی اصولوں کے ساتھ وابستگی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کی بصیرت کی روشنی میں وفاقی اور جمہوری سیاسی نظام کے مقصد کے حصول کی.

جدوجہد جاری رکھیں گے۔ قائداعظمؒ کے یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا یہ دن اس امرکا متقاضی ہے کہ جمہوریت، دستوراور اجتماعیت کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کریں جن کی بابائے قوم پوری زندگی تلقین کرتے رہے اور اس بات کا جائزہ لیں کہ ہم قائداعظم اور بانیان وطن کے اصولوں کے ساتھ کس حد تک کاربند رہے ہیں۔

قیام پاکستان کے حقیقی جذبے کو سمجھنے کی اتنی ضرورت کبھی نہیں رہی جتنی آج ہے جب ملک کے اساسی اصولوں کو انتہاء پسندوں اور عسکریت پسندوں سے خطرات لاحق ہیں۔ جمہوریت کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں ہر صورت عسکریت پسندوں کو شکست فاش دینا ہوگی جو ووٹ کے تقدس پر یقین نہیں رکھتے اور گولی کے ذریعے اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں صدر زرداری نے خصوصی اقتصادی زونز بل 2012 پر دستخط کر دیے جس کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں قائم ہونے والے کارخانوں کی مشینری اور ساز و سامان کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گے ان زونز میں کاروباری ادارے 10سال کیلیے انکم ٹیکس سے بھی مستثنیٰ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں