امراض قلب میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا مرتضیٰ وہاب
کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز 25 دسمبر سے این آئی سی وی ڈی کے سیٹلائٹ سینٹرکے طورپرکام کرنا شروع کردے گا
ایڈمنسٹریٹر کراچی مشیر قانون اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان میں امراض قلب میں اضافہ تشویش ناک حد بڑھ چکا ہے۔
NICVD اسٹیٹ آف دی آرٹ دل کا اسپتال ہے جہاں پر نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک اور پوری دنیا سے لوگ دل کا علاج کرانے آتے ہیں، کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز (KIHD) اس سال 25 دسمبر سے NICVD کے سیٹلائٹ سینٹرکے طور پرکام کرنا شروع کر دے گا، اس سیٹلائٹ سینٹر میں دل کے علاج کی تمام جدید سہولتیں مفت دستیاب ہوں گی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان کارڈیک سوسائٹی کے50 ویں کارڈیوکون کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا، اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر NICVD ندیم قمر، صدر پاکستان کارڈیک سوسائٹی پروفیسر ہارون عزیز بابر، پروفیسر جاوید اکبر سیال، پروفیسر طاہر صغیر، پروفیسر خاور کاظمی، پروفیسر فواد فاروق، پروفیسر اشتیاق رسول کے علاوہ مختلف ممالک کے ماہرین امراض قلب موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ایک سڑک کو ''پیدل چلنے'' کیلیے مختص کریں گے۔