ایم کیوا یم کے ارکان سندھ اسمبلی کا کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر علامتی واک آؤٹ
کسی کو بھی کوئی شکایت ہے تو عدالت اورپولیس سے رجوع کرے، وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا۔
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی نے ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکن سلمان کو گزشتہ روز اغوا کرنےکے بعد قتل کردیا گیا اورہم اس قتل پر چپ نہیں سادھ سکتے۔ ان کا کہنا تھا اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے متعدد کارکنان کو قتل کیا جاتا رہا ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں پولیس کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے اورکسی کو بھی کوئی شکایت ہے تو عدالت اورپولیس سے رجوع کرے۔
اس سے قبل سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران معمول کی کارروائی روک کر پولیس کے لئے سازوسامان خریدنے کا بل پیش کیا گیا، جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا جب کہ وزیرپارلیمانی امورسکندر میندھرو نے کراچی آپریشن کی رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ کراچی آپریشن میں اب تک 804 مقابلے ہوئے جس میں 131 جرائم پیشہ افراد مارے گئے جب کہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 15 ہزار 673 ملزموں کوگرفتار کیا گیا ہے۔