لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور سرفہرست
لاہور میں آج ائیر کوالٹی انڈیکس 370 جب کہ بیجنگ میں 277 اور نئی دہلی میں 252 ریکارڈ کیا گیا ہے
لاہور آج ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
لاہورسمیت پنجاب بھر میں اسموگ اور فضائی آلودگی کے بدستور ڈیرے ہیں جس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے، چین کا شہر بیجنگ دوسرے جب کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔
لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 370 ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ بیجنگ کا ائیر کوالٹی انڈکس 277 اور نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈکس 252 ہے، فضائی آلودگی کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔
لاہورکے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈکس خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے، سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس کوٹ لکھپت میں 581 ریکارڈ کیا گیا، گلبرگ 484، فنجا ہاؤس 449، ماڈل ٹاؤن440، ڈی ایچ اے فیز ایٹ 440، ٹاؤن شپ414 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 406 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔