ہرنائی میں فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے


ویب ڈیسک November 21, 2021
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ فوٹو : فائل

شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدوروں کو ہلاک کردیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مزدروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم لاشیں اسپتال منتقل کرنے کے لیے لیویز فورس روانہ کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں