شہر قائد میں بلوچستان کی تیز سرد ہوائیں چل پڑیں
اگلے تین روز کے دوران صبح و رات کے وقت موسم سرد رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات
شہر میں معمول سے تیز بلوچستان کی سرد ہوائیں چل پڑیں، اتوار کو دن بھر خنکی رہی، کم سے کم پارہ 16.8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی صبح شہر میں معمول سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوا جو دن بھر جاری رہا، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 35 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چلنے والی ہواؤں کی سمت شمال مشرق میں بلوچستان کی جانب رہی، معمول سے تیز ہوا کی وجہ حدنگاہ متاثر ہونے کے سبب 4 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی اور صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 16.8 ڈگری رہا۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے تین روز کے دوران صبح اور رات کے وقت موسم سرد رہنے کی توقع ہے، دوپہر کو شمالی جبکہ شام کے وقت سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔