لاہور میں ساتھیوں کی فائرنگ سے پولیس کے زیر حراست ملزم ہلاک
ہلاک ملزم کی نشاندہی پر دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم نگینہ مزار کاہنہ پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، ایس پی
زیر حراست ملزم کے ساتھیوں کی پولیس پر فائرنگ سے ملزم عادل ہلاک ہوگیا۔
ایس پی سی اے کے مطابق لاہور میں زیر حراست ملزم کے ساتھیوں کی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈکیتی و قتل کے مقدمات میں گرفتار ملزم عادل ہلاک ہوگیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
ایس پی سی اے نے بتایا کہ ملزم عادل کو ڈکیتی و قتل کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا، اور اسی کی نشاندہی پر سی آئی اے کاہنہ انسپکٹر نبی بخش بٹ کے سربراہ میں پولیس ٹیم اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے نگینہ مزار کاہنہ پہنچی، تاہم ملزم عادل کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم عادل شدید زخمی ہو گیا، جسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ایس پی کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم عادل پر قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج تھے، اور ملزم ڈکیتی و قتل کے مقدمے میں 8 سال جیل کی سزا کاٹ چکا ہے، ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔