ایم کیوایم کا کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف آج یوم سوگ منانے کا اعلان
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ایم کیوایم کے یوم سوگ کی حمایت اور آج شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کارکنوں کے مارورائے عدالت قتل کے خلاف آج کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد کراچی میں اہم تجارتی مراکز اور پیٹرول پمپس بند ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم شہر میں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کی کل بھی حامی تھی اور آج بھی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے تاہم آپریشن کی آڑ میں ہمارے کارکنوں کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گرفتار کرنے کے بعد لاپتا اور ماورائے آئین قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ایم کیو ایم کے 45 کارکن لاپتہ ہوچکے ہیں جبکہ 5 کارکن آپریشن سے پہلے اور 40 آپریشن کے بعد لاپتا ہوئے اور اسی طرح 10 کارکنوں کو ماورائے عدالت کیا جاچکا ہے۔
دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد اور گڈز ٹرانسپورٹ نے ایم کیو ایم کے یوم سوگ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ جامعہ کراچی کے تحت ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے اور پرائیویٹ اسکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی آج کراچی بھر میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، دوسری جانب حیدرآباد، میرپورخاص اور ٹنڈو الہیار میں بھی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز اور انجمن تاجران اتحاد کی جانب سے ٹرانسپورٹ اور بازار بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔
کراچی میں ہڑتال کے اعلان کے بعد رات گئے تک کھلے رہنے والے پیٹرول پمپس اور اہم تجارتی مراکز جلد بند ہوگئے اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہوگیا۔