اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید

فلسطینی شخص مسلح تھا جس نے ایک یہودی کو ہلاک اور 3 کو زخمی کیا تھا، ترجمان اسرائیلی فوج


ویب ڈیسک November 21, 2021
جاں بحق شخص پناہ گزین کیمپ میں رہ رہا تھا، فوٹو: فائل

فلسطین میں یہودی آباد کاروں کی وجہ سے اپنا گھر کھودینے کے باعث پناہ گزین کیمپ میں رہنے پر مجبور 42 سالہ شخص اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے علاقے باب السلسلہ سے شروع ہو کر مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ تک جاری رہنے والی ایک مسلح جھڑپ میں 42 سالہ فلسطینی شخص فدی ابو شیخیدم شہید ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 42 شخص مسلح تھا جس نے مشین گن سے فائرنگ کی اور تیز دھار چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا تھا۔

فلسطینی شخص کے حملے میں ہلاک ہونے والا شخص یہودی آبادکار تھا جب کہ فائرنگ کرنے والا شخص اپنے گھر سے محروم ہوکر پناہ گزین کیمپ میں رہنے پر مجبور ہونے والا غریب شخص تھا۔

فلسطینی شخص کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار اور ایک یہودی شہری شامل ہے۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں