اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی وزیراعلیٰ پنجاب
الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں الیکشن میں شفافیت سے خوفزدہ لوگ کون ہیں، دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے اوراپوزیشن پاکستان کو پیچھے کی طرف لے جانا چاہتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے لیڈرشپ کے ویژن کوسچ ثابت کر دکھایا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم دن رات کام اور عوام کی خدمت کررہے ہیں، اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی، تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، اور اپوزیشن کو اگلے 5 سال بھی اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا۔