آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر شاہین آفریدی پر جرمانہ عائد

شاہین آفریدی نے دوسرے ٹی 20 میں بنگلا دیشی بیٹر عفیف حسین کی طرف جان بوجھ کر گیند پھینکی تھی


ویب ڈیسک November 21, 2021
شاہین آفریدی کی ڈسپلینری پروفائل میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ فوٹو:فائل

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین آفریدی پر جرمانہ کیا گیا ہے، شاہین آفریدی نے دوسرے ٹی 20 میں بنگلا دیشی بیٹر عفیف حسین کی طرف گیند پھینکی تھی جس کی پاداش میں ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا، جرمانے کے ساتھ شاہین آفریدی کی ڈسپلینری پروفائل میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہین آفریدی نے چھکا جڑنے والے عفیف کوگیند دے ماری

واضح رہے کہ ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین جاری ٹی ٹوینٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیشی بلے باز عفیف حسین نے کریز پر آتے ہی شاہین شاہ آفریدی کو چھکا جڑ دیا تھا، اگلی گیند پر انھوں نے اسٹریٹ ڈرائیو کیا لیکن کریز میں ہی رہے اور رن آؤٹ کا کوئی بھی امکان نہ تھا، لیکن شاہین شاہ آفریدی نے چھکا کھانے کا غصہ اتارتے ہوئے عفیف حسین کی جانب گیند مار دی، بنگلہ دیشی بلے باز نے بچاؤ کے لیے منہ دوسری جانب کرلیا لیکن بال ان پیر پر لگ گئی، اور وہ گراؤنڈ پر گرنے کے بعد درد سے کراہتے رہے، اور فزیو کو میدان میں آنا پڑا۔ کھیل ختم ہونے پر پاکستانی پیسر نے میدان میں جاکر عفیف حسین سے ہاتھ ملایا اور معافی بھی مانگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں