خانیوال میں دہشتگردوں کی فورسز پر فائرنگ 6 اہلکار زخمی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور 2 زخمی
ایلیٹ فورس اور پولیس پر دہشت گردوں کی فائرنگ اور خودکش حملے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی زخمی ہوئے جبکہ ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردوں کی براستہ خانیوال دہشت گردی کی اطلاع ملنے پر خانیوال پولیس اور ایلیٹ فورس نے چوڑاسی پل پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اسی دوران کار میں سوار 3 مسلح افراد آئے جنہیں اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں نے رکنے کے بجائے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے جبکہ تیسرے حملہ آور نے پیچھا کرنے والے اہلکاروں پر پہلے ہینڈ گرینیڈ پھینکا اور بعد ازاں خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔
دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو سی ایم ایچ ملتان منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔