سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میری نہیں جسٹس ر ثاقب نثار

مجھ سے منسوب کی گئی یہ آڈیو خود ساختہ اور جعلی ہے، سابق چیف جسٹس (ر) آف پاکستان


ویب ڈیسک November 22, 2021
مجھ سے منسوب کی گئی یہ آڈیو خود ساختہ اور جعلی ہے، سابق چیف جسٹس (ر) آف پاکستان (فوٹو: فائل)

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب کی گئی وائرل آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دو افراد نواز شریف کو سزا دینے اور مریم نواز سے متعلق بات کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر اس آڈیو کو جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب کیا جارہا ہے جس پر ثاقب نثار نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے اسے خود ساختہ (فیبری کیٹڈ) قرار دیا ہے۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں نے یہ آڈیو سنی ہے ، یہ آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی یہ آڈیو خود ساختہ اور جعلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |