مستونگ فائرنگ سے پی پی رہنما محمد خان ابابکی سمیت 5افراد جاں بحق
مسلح افراد کی پڑنگ آباد بائی پاس کے مقام پر2گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سمیت 5افراد جاں بحق 2 افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے لیویز تھانہ ولی خان کی حدود میں واقعہ پڑنگ آباد بائی پاس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے دو گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
فائرنگ سے گاڑی میں سوارپیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما وقبائلی شخصیت سردارزادہ میر محمدخان ابابکی ان کے تین محافطوں محمدیحیی ،رحمت اللہ ،محمدسلیم جاں بحق جبکہ ان کے تین افرادمحمدقدیم، محمدلقمان اور نعمت اللہ مری شدید زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی و دیگرسیکورٹی حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا، جہاںسے زخمی ہونے والے افراد کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کو واقعہ ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔