شریعت کے علاوہ کسی اور قانون کو مانتے تو کبھی نہ لڑتے ترجمان طالبان

مولانا عبد العزیز اب بھی ہماری کمیٹی کا حصہ ہیں اور ان کی مشکلات جلد دور ہوجائیں گی، ترجمان طالبان

ہم شریعت نافذ کرنے کا مطالبہ امریکا سے نہیں پاکستان کے حکمرانوں سے کررہے ہیں جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں، ترجمان طالبان فوٹو: فائل

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے اگر ہم شریعت کے علاوہ کسی اور قانون کو مانتے تو کبھی بھی لڑائی نہ کرتے.



برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ ان کی اصل لڑائی ہی شریعت کے لئے اور ہمیں اس کے علاوہ کچھ اور منظور نہیں جب کہ حکومت سے مذاکرات کا بھی مقصد ملک میں شریعت کا نفاذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبد العزیز اب بھی ہماری کمیٹی کا حصہ ہیں اور ان کی مشکلات جلد دور ہوجائیں گی۔


شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ ملک میں شریعت کا نفاذ اتنا مشکل کام نہیں، ہم سب مسلمان ہیں اور پاکستان بھی اسلام کے نام پر بنا، ہم شریعت نافذ کرنے کا مطالبہ امریکا سے نہیں پاکستان کے حکمرانوں سے کررہے ہیں جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب دو گروپ آپس میں ملتے ہیں تو مختلف مطالبات پیش کئے جاتے ہیں اور ہم حکومتی کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ نکات پر غور کررہے ہیں جس پر ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

Load Next Story