اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے دو مسافروں سے کروڑوں کی منشیات برآمد

فواد نامی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 452 گرام کوکین برآمد ہوئی، اے این ایف


ویب ڈیسک November 22, 2021
نائیجیرین باشندے کے پیٹ سے 5 منشیات بھرے کیپسولز برآمد کر لئے گئے، اے این ایف۔ فوٹو:فائل

اے این ایف راولپنڈی اور اے این ایف انٹیلیجنس کی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 2 الگ الگ کارروائیوں میں کروڑوں کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔

ترکی سے براستہ دوحہ پاکستان آنے والے صوابی کے رہائشی محمد فواد نامی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 452 گرام کوکین برآمد ہوئی، برآمد شدہ کوکین ٹرالی میں موجود لیڈیز پرس اور ٹرالی کی تہہ میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

دوسری کارروائی میں نائیجیرین باشندے کو شک کی بنا پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا، تاہم دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کرلیا، ملزم کو اسپتال منتقل کر کے اس کے پیٹ سے 5 منشیات بھرے کیپسولز برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزم کی شناخت چکووجیکوو ایکیجی کے نام سے ہوئی۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |