الیکشن کمیشن ممبران تعیناتی حکومت نے ق لیگ کا اعتراض دور کردیا

وفاقی وزیر محمداعظم سواتی نے اپنی کمیٹی ممبرشپ ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا کو دے دی


ویب ڈیسک November 22, 2021
وفاقی وزیر محمداعظم سواتی نے اپنی کمیٹی ممبرشپ ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا کو دے دی

الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کمیٹی کی ممبرشپ پر حکومت نے ق لیگ کا اعتراض دور کردیا۔

الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کمیٹی کی ممبرشپ پر حکومت نے ق لیگ کا اعتراض دور کرتے ہوئے وفاقی وزیر محمداعظم سواتی کی کمیٹی ممبرشپ ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا کو دے دی۔

وفاقی وزیر محمد اعظم سواتی اور ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے بغیر ہماری مخلوط حکومت نہیں چل سکتی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اتحادیوں کی کارکردگی 100 فیصد تھی، میری جگہ کامل علی آغا پارلیمانی کمیٹی برائے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے ممبر ہوں گے۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ اس قبل کمیٹی کا ممبر بنایا گیا تو لیڈر شپ نے مشاورت شروع کی، پارلیمانی کمیٹی سے میرا نام نکالا گیا تو لیڈر شپ کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیوں نام نکالا، ہم نے پی ٹی آئی کے ساتھ باہمی مشاورت کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں تاہم الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پر قیادت کا جو فیصلہ ہوگا ہم اس پر عمل کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |